: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ٹيلى ويژن سميت نشر و اشاعت کے تمام وسائل کے ذريعہ بيت الخلاء کى ضرورت سے متعلق سرکارى اشتہارات اترپرديش کے ضلع مرزا پور کے ايک گاؤں ميں اس وقت کارآمد ثابت ہوئے جب ايک دلہن نے سسرال ميں بيت الخلاء نہ ہونے پر شادى کرنے سے انکار کرديا۔ يہ واقعہ ضلع وندھيا چل کے بھٹيوارہ گاؤں کا ہے۔ پوليس کے مطابق علاقہ کے بٹان موہنا گاؤں سے کل ايک بارات
يہاں آئى تھى۔ پوجا کے بعد شادى کى رسومات بھى مکمل ہوگئىں۔ اسى دوران بارات کے ساتھ آنے والى خواتين نے رفع حاجت کے لئے باہر جانے سے انکار کرديا۔ لڑکى والوں کے يہاں بيت الخلاء نہ ہونے سے تکرار ہوگئى۔ اسى درميان دلہا نے اپنے سسر کو ٹھپڑ لگا ديا اس کے بعد گاؤں والوں نے مل کر دلہے کى پٹائى کردى اور اس کى کار ميں آگ لگادى اور کچھ باراتيوں کو يرغمال بھى بنا ليا۔